ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے حکم پر محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب کے عمل کے تحت انفورسمنٹ انسپکٹر ایف ڈی اے ثناء اللہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے حکم پر محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب کے عمل کے تحت انفورسمنٹ انسپکٹر ثناء اللہ فوری معطل

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے حکم پر محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب کے عمل کے تحت انفورسمنٹ انسپکٹر ایف ڈی اے ثناء اللہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے دفتری حکمنامے کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن میں درج ایف آئی آر نمبر 49/2026 ء کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انسپکٹر ثناء اللہ کو ایک شہری سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
مذکورہ معاملے پر پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی تجویز ہے، جبکہ مجاز اتھارٹی نے تحقیقات اور مزید کارروائی کے پیش نظر ان کی معطلی ضروری قرار دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے انسپکٹر ثناء اللہ کو فوری طور پر 90 دن کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ معطلی قصور ثابت ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں ہے اور معاملے میں مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔








