ھانہ نصیرآباد کی حدود میں بوری بند لاش ملنے کے واقعہ کا معمہ حل کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث مقتول کے دوستوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش اور لالچ کی بنا پر مقتول کامران کو گھر بلایا
تھانہ نصیرآباد کی حدود میں اندھا قتل، مقتول کے دوستوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔24ستمبر (اے پی پی):تھانہ نصیرآباد کی حدود میں بوری بند لاش ملنے کے واقعہ کا معمہ حل کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث مقتول کے دوستوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش اور لالچ کی بنا پر مقتول کامران کو گھر بلایا، اس کے ہاتھ پاؤں باندھے اور پھندہ دے کر قتل کرنے کے بعد لاش کچے راستے میں پھینک دی۔ چھ روز قبل بوری بند لاش ملنے پر مقدمہ درج کرکے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو شامل تفتیش کیا گیا، جس دوران انہوں نے قتل کی واردات کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے چالان عدالت پیش کیا جائے گا۔








