راولپنڈی 13 ملزمان سے 11 کلو 470 گرام منشیات اور شراب برآمد

راولپنڈی پولیس نے13 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 کلو 470 گرام منشیات اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے

راولپنڈی ۔24ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے13 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 کلو 470 گرام منشیات اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے ۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں چھ ملزمان سے مجموعی طور پر 11 کلو 470 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ شراب سپلائی کرنے والے چار ملزمان سے 24 بوتل اور 23 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔