پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئی
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئی

مزید خبریں
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی۔ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جاپان کے لیے روانہ ہوئی، جہاں وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے ایشین گیمز میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں نے کراچی میں چار روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لیا، جس میں ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔







