مانچسٹر سٹی کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہےجبکہ دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد مانچسٹرسٹی کی ٹیم کے سب سے زیادہ 15پوائنٹس ہیں اور اس نے دفاعی چیمپئن آرسنل سے پہلی پوزیشن …
مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی
لندن۔25ستمبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہےجبکہ دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد مانچسٹرسٹی کی ٹیم کے سب سے زیادہ 15پوائنٹس ہیں اور اس نے دفاعی چیمپئن آرسنل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ آرسنل کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے35 ویں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے ۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 19 جون 2026 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 5،5 میچز کھیل لئے ہیں ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم نے بھی 5 میچز کھیلے ہیں اور 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اوروہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔
برائٹن اینڈ ہوو البیون 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔اسی طرح برینٹ فورڈ،لیڈز یونائیٹڈ،لیورپول اور ایورٹن کی ٹیموں نے بھی 5،5 میچز کھیل لئے ہیں اور 9،9 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب چوتھے ،پانچویں ،چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ ہل سٹی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کے بھی 8،8 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ چیلسی کی ٹیم کے 7 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ فلہم اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں بھی 5،5 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں کو پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔
واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔









