افغانستان میں مسلح کارروائیوں میں تیزی،طالبان مخالف تنظیم کا اہم شخصیت ملا ثابت کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان رجیم کے امن اور مکمل کنٹرول کے دعوئوں کے برعکس سکیورٹی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کابل۔25ستمبر (اے پی پی):افغانستان میں طالبان رجیم کے امن اور مکمل کنٹرول کے دعوئوں کے برعکس سکیورٹی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

طالبان مخالف تنظیم ’’افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ‘‘ نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں طالبان کے سپیشل یونٹس کی پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ قندھار کے وسطی علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان سے وابستہ اہم شخصیت ملا ثابت کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا ہے کہ ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام کا اہم اکاؤنٹنٹ اور بدنام زمانہ ’’عارف نیٹ ورک‘‘ کا سرگرم رکن تھا۔