وزیراعظم آزادکشمیر کی زیرصدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس ، عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کر نے کی ہدایت

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیرصدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ محمد نعیم بسمل، چیف انجینئر شاہرات سمیت محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مظفر آباد۔ 25 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیرصدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ محمد نعیم بسمل، چیف انجینئر شاہرات سمیت محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے وزیراعظم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام اور جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کی جائیں۔

شاہرات کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی وہاں ان بسوں کے مقررہ ٹریکس کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مظفرآباد شہر میں امبور سے چہلہ تک سڑک کی بہتری، گوجرہ بائی پاس سے شوکت لائن تک سڑک کو بہترو کشادہ کرنے کا کام جلد شروع کرنے جبکہ اپر اڈہ سے عیدگاہ تک سڑک کی بہتری کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے سی ایم ایچ فلائی اوور کی تعمیر مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کو منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔