ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ،پولیو مہم کے پانچویں روز کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیو مہم کے پانچویں روز کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، بین الاقوامی مبصرین اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے پانچویں روز …

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیو مہم کے پانچویں روز کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، بین الاقوامی مبصرین اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے پانچویں روز کی پیش رفت پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

پانچ روزہ مجموعی کوریج کے تحت انتظامی ہدف22 لاکھ 85 ہزار477 میں سے21 لاکھ58 ہزار564 بچے کور کیے گئے جبکہ ہائوس ہولڈ ہدف 16 لاکھ 56 ہزار329 میں سے15 لاکھ 08 ہزار 172 گھروں کو کوریج دی گئی۔ گھروں پر غیر حاضر4 لاکھ33 ہزار593 بچوں میں سے 2 لاکھ 67 ہزار 302 کور کیے گئے، 1 لاکھ 66 ہزار 291 باقی ہیں جو کہ کیچ اپ کے دنوں میں کور کرلئے جائیں گے۔

654 انکاری کیسز میں سے 615 کور کیے گئے جبکہ 39 باقی ہیں جن میں37 طبی انکاری ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر پولیو قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انکاری خاندانوں کی کونسلنگ ، مائیکرو پلان کے مطابق ہر بچے تک رسائی اور ڈیٹا کی درست رپورٹنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں۔