ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 درازندہ اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 18 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 11 جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز، ایک فائر وہیکل اور 25 سے زائد اہلکار جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔