گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں مینا خان آفریدی اور ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان صبر جمیل عطا فرمائے۔