لیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران میٹر میں غیر قانونی ردوبدل پر ملزم کو گرفتار کر کے میٹر اتار لیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سائوتھ سرکل محمد اشفاق اور ایکسین کوٹ لکھپت ڈویژن امجد حسین ناگرہ کی زیرِ نگرانی کماہاں روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او خرم شہزاد اور دیگر عملے نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صارف مرزا ناصر بیگ کے …
لیسکو کی کارروائی ،میٹر میں غیر قانونی ردوبدل پر ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):لیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران میٹر میں غیر قانونی ردوبدل پر ملزم کو گرفتار کر کے میٹر اتار لیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سائوتھ سرکل محمد اشفاق اور ایکسین کوٹ لکھپت ڈویژن امجد حسین ناگرہ کی زیرِ نگرانی کماہاں روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او خرم شہزاد اور دیگر عملے نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صارف مرزا ناصر بیگ کے زیرِ استعمال بجلی کے میٹر میں غیر قانونی ردوبدل اور بجلی چوری پر میٹر اتار کر کر ملزم کو گرفتار کر لیا
اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کراکے اسے 24 ہزار480 یونٹس کا ڈیٹیکشن بل بھی چارج کیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری، میٹر ٹیمپرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔








