محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے جنگلی حیات کی بین الصوبائی سمگلنگ، غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران سینٹرل زون لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات سے 23ملزمان کو گرفتار کر کے566 زندہ بٹیر و دیگر جنگلی پرندے بازیاب کرائے، بٹیر و فالکن کے 32 نیٹنگ گئیرز ضبط کر لئےجبکہ 7ملزمان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کی کارروائیاں، غیر قانونی شکار پر 23ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے جنگلی حیات کی بین الصوبائی سمگلنگ، غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران سینٹرل زون لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات سے 23ملزمان کو گرفتار کر کے566 زندہ بٹیر و دیگر جنگلی پرندے بازیاب کرائے، بٹیر و فالکن کے 32 نیٹنگ گئیرز ضبط کر لئےجبکہ 7ملزمان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ملتان نے بٹیر کی بین الصوبائی سمگلنگ ناکام بنا کر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 بٹیر برآمد کر لیے ۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لاائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں پرندوں کے ایک شکاری کو گرفتار کر کے 25 ہزار روپے جرمانہ کیا،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نارووال حنفیہ یوسف نے فاختہ کے شکاری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ایک بندر ریسکیو کر کے آزاد کیا، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ تبسم ایمان نے پی سی پی کے ساتھ پرندوں کے ایک شکاری کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا اور مور کے غیر قانونی قبضہ پرایک ملزم کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا،اٹک میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر رضوانہ عزیز نے فالکن کے ایک شکاری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ضبط کی گئی کامن کیسٹرل آزاد کردی، بٹیر کے3 نیٹنگ گئیرز ضبط کر کے ایک شکاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکر جیل بجھوادیا،خوشاب میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر فریحہ شیرازی نے فاختہ اور فالکن کے4 شکاریوں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرا دی اور 15 فاختہ اور ایک نیٹنگ گئیرضبط کرلیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی نیز سرچ وارنٹ پر ایک گھر سے40 بٹیر اور نیٹنگ گئیرز ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سدرالمنتہی نے فالکن کے 2شکاریوں کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر خوشاب نے گیدڑ اور بٹیر کے 2 شکاری گرفتار کر کے انہیں70 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ایک گئیر ضبط کر لیا، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور ریجن مجاہد کلیم نے بٹیر، فاختہ اور فالکن کے 6 شکاریوں کو گرفتار کر کے 12 نیٹنگ گئیرز اور15 فاختہ و کبوتر ضبط کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی،اسی طرح کی تین مختلف کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر پاکپتن،بھکر اور مظفر گڑھ نے بٹیر کے 14 نیٹنگ گئیرز ضبط کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔








