کمشنر کی ملتان لودھراں روڈ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے زیرِ تعمیر ملتان، لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ملتان۔ 27 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے زیرِ تعمیر ملتان، لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اس موقع پر کمشنر کو منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 62 کلومیٹر طویل ملتان، لودھراں روڈ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل جنوری 2027 تک ہو گی ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام ایس او پیز اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور گرائونڈ لیول کے مطابق معیاری روڈ بیس تیار کیا جائے۔ انہوں نے روڈ لیول کو موجودہ سطح کے مطابق برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تعمیراتی مواد کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے کی گاہے بگاہے چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ملتان، لودھراں روڈ کے سینٹرل میڈین کی فوری نشاندہی، میڈین بیریئرز اور کرب سٹونز کی تنصیب یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔کمشنر نےسڑک کے اطراف بارشی پانی کے نکاس کے لیے ڈرینز تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ شجرکاری کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔ انہوں نے 62 کلومیٹر طویل سڑک پر پلانٹیشن کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی ذاتی نگرانی اور مسلسل فالو اَپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ سڑک کی تعمیر بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوسکے۔

مزید خبریں