چین سے دو پانڈے”پھینگ پھینگ” اور "فو شوانگ”خصوصی طیارے کے ذریعے چھنگ دو سے امریکا کے اٹلانٹا چڑیا گھر کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ 10 سال تک قیام کریں گے۔
چین سے دو پانڈ ے امریکا روانہ

مزید خبریں
بیجنگ۔27ستمبر (اے پی پی):چین سے دو پانڈے”پھینگ پھینگ” اور "فو شوانگ”خصوصی طیارے کے ذریعے چھنگ دو سے امریکا کے اٹلانٹا چڑیا گھر کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ 10 سال تک قیام کریں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق ان پانڈوں میں پھینگ پھینگ نر اورفو شوانگ مادہ ہے۔بین البراعظمی سفر کے دوران دونوں پانڈوں کی سلامتی اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے چینی ٹیم نے نقل و حمل کا تفصیلی انتظام کیا ہے۔
امریکا کے ماہر ویٹرنری ڈاکٹر اور نگہداشت کار بھی دونوں پانڈوں کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔ اٹلانٹا پہنچنے کے بعد چینی عملہ قرنطینہ اور طبی معائنے کے عرصے کے دوران دونوں پانڈوں کی دیکھ بھال کے لیے چڑیا گھر میں موجود رہے گا تاکہ انہیں نئے ماحول سے جلد ہم آہنگ ہونے میں مدد مل سکے۔








