ریسکیو 1122 ملتان کا 24 گھنٹوں میں 415 ایمرجنسیز پر رسپانس، 422 متاثرین کو ریسکیو سروسز مہیا کیں

ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 415 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 422 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں، ان ایمرجنسیز میں 385 ملتان، 17 شجاع آباد جبکہ 13 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 85 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 78 ملتان، 4 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئے۔

ملتان۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 415 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 422 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں، ان ایمرجنسیز میں 385 ملتان، 17 شجاع آباد جبکہ 13 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 85 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 78 ملتان، 4 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئے۔میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 256 رہی، جن میں 242 ملتان، 7 شجاع آباد اور 7 جلال پور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔

اسی طرح 17 فال ایمرجنسیز، 3 فائر ایمرجنسیز، 6 کرائم ایمرجنسیز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 168 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 215 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ 26 افراد کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس فراہم کی گئی جبکہ 19 ریسکیو آپریشنز انجام دیے گئے۔