کوہاٹ میں 3 ملزمان گرفتار

کوہاٹ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم شیر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1250 گرام چرس برآمد کرلی، جو آن لائن لوکیشن کے ذریعے چرس سپلائی کرتا تھا

پشاور۔ 28 ستمبر (اے پی پی):کوہاٹ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم شیر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1250 گرام چرس برآمد کرلی، جو آن لائن لوکیشن کے ذریعے چرس سپلائی کرتا تھا ۔

کارروائی کے دیگر ملزمان حماد اورحسنین کے قبضے سے ایک ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔