وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بہاولپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر لیگی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے منیر اقبال چنڑ کی کامیابی وزیراعلی پنجاب …
بہاولپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ( ن)کی کامیابی مریم نواز کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بہاولپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر لیگی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے منیر اقبال چنڑ کی کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد مریم نواز کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے ہونے والے تمام ضمنی انتخابات بڑے مارجن سے جیتے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز کی کارکردگی سے خوش اور مطمئن ہیں اور الیکٹرک بسوں، لیپ ٹاپ، سکالرشپس، گرین ٹریکٹرز اور اپنی چھت، اپنا گھر جیسے منصوبوں کو سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الیکٹرک بائیکس، الیکٹرک گاڑیوں، ستھرا پنجاب اور شہروں کو خوبصورت بنانے کے اقدامات پر بھی مریم نواز کی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خدمت اور گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں جبکہ مریم نواز کا طرز حکمرانی دیگر صوبوں کے لیے بھی مثال بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آج بھی انتشار اور فساد کو ہی اصل سیاست سمجھتے ہیں، تاہم پاکستان کے عوام جتھوں اور بلوائیوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترجیح ترقی، خدمت اور عوامی فلاح و بہبود ہے۔








