ایشین گیمز 2026 میں قومی والی بال ٹیم کا فاتحانہ سفر جاری ہے، پاکستان نے ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔ جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے والی بال پریلیمنری راؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کے خلاف 0-3 سے شاندار اور یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایشین گیمز 2026 میں قومی والی بال ٹیم کا فاتحانہ سفر جاری، پاکستان نے ازبکستان کو 0-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز 2026 میں قومی والی بال ٹیم کا فاتحانہ سفر جاری ہے، پاکستان نے ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔ جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے والی بال پریلیمنری راؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کے خلاف 0-3 سے شاندار اور یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور پہلے سیٹ میں بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18-25 سے فتح حاصل کی جس کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی یہی جارحانہ انداز جاری رکھتے ہوئے پاکستان نے ایک بار پھر 18-25 سے فتح حاصل کر کے میچ اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ازبکستان کی جانب سے کچھ مقاہمت دیکھنے میں آئی تاہم قومی کھلاڑیوں نے شاندار کوآرڈینیشن اور سروسز کے بل بوتے پر یہ سیٹ بھی 20-25 سے اپنے نام کر کے میچ میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔
اس فتح میں پاکستان کے کھلاڑیوں عثمان شانی، گجر، حماد ارشاد اور مراد وزیر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا۔








