ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں
ڈی پی او سیالکوٹ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل اور شکایات قانون کے مطابق میرٹ پر فوری حل کرنے اور ان کے ازالے کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا طارق ندیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
ڈی ایس پی نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ سرکل کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا، ان کے مسائل براہ راست سننا اور پولیس و عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنا ہے۔شہریوں کے مسائل کا قانون اور میرٹ کے مطابق بلاامتیاز ازالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








