راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر کے 4 کلو 260 گرام سے زائد چرس، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں

مزید خبریں
راولپنڈی۔28ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر کے 4 کلو 260 گرام سے زائد چرس، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا ۔ ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 660 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 400 گرام چرس جبکہ چکلالہ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، صادق آباد، وارث خان، نصیرآباد اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








