ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز فرحان مجتبیٰ خان نے شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مزید تیز کرنے اور شہریوں کی نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان، سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
ملتان۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز فرحان مجتبیٰ خان نے شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مزید تیز کرنے اور شہریوں کی نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران واسا کی جانب سے جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر ورکس حافظ محمد وقاص نے انہیں جاری آپریشن، مشینری اور فیلڈ اسٹاف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ورکس نے بتایا کہ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی سربراہی میں شہر میں سیوریج لائنوں کی مسلسل صفائی اور ڈی سلٹنگ جاری ہے تاکہ لائنوں میں موجود رکاوٹیں دور کرکے نکاسی آب کا نظام مؤثر رکھا جا سکے۔ مون سون کے دوران بھی سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کے باعث پونڈنگ پوائنٹس سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی باقاعدگی سے صفائی، فیلڈ اسٹاف اور مشینری کی مؤثر مانیٹرنگ کے ساتھ شکایات والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








