راجڑ فائرنگ واقعہ، آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے خوشاب کے علاقہ راجڑ میں سابقہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے خوشاب کے علاقہ راجڑ میں سابقہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مقتولین میں نعیم شاہ اور شہباز بھٹی شامل ہیں۔