ایشین گیمزویمنز ہاکی سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ایشین گیمزویمنز ہاکی سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ناگویا۔29ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن چین،میزبان جاپان ،بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں خواتین کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔شنہوا کے مطابق ایشین گیمز 2026 کے مقابلے آئچی ناگویا ،جاپان میں جاری ہیں، جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں خواتین کے ہاکی ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کل بدھ سے کو ہوگا،جس میں دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔

دفاعی چیمپئن چین ،میزبان جاپان،بھارت اور جنوبی کوریا کی ویمنز ہاکی ٹیمیں آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026میں ویمنز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن چین اور میزبان جاپان کی ٹیموں کے درمیان گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ جنوبی کوریا اور بھارت کی ویمنز ہاکی ٹیموں کے درمیان اسی مقام گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ویمنز ہاکی ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں