قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم فائزن علی نے ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم فائزن علی نے ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم فائزن علی نے پاکستان کی قومی بال اینڈ ڈیک ہاکی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن شپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ چیمپئن شپ میں فائزن علی نے بطور گول کیپر قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی قومی ٹیم نے ایونٹ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

قائداعظم یونیورسٹی نے فائزن علی کی شاندار کارکردگی اور قومی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں