سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی
سعودی ولی عہد سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کی ملاقات، خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق شیخ منصور بن زاید نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے سعودی ولی عہد کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








