سعودی وزیر خارجہ کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، تعاون کو بڑھانے بارے تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےسرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ٹام کاٹن سے ملاقات کی ہے

ریاض ۔30ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےسرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ٹام کاٹن سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، متعلقہ شعبوں میں امریکی، سعودی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر راجر وکر اور کمیٹی کے سینیئر رکن سینیٹر جیک ریڈ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں کوآرڈینیشن اور تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔