ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی ذرائع سے ایران کو جھکانے میں ناکامی کے بعد اب ملک کے اندرونی اختلافات کو ہوا دینے اور تقسیم پیدا کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں
امریکا اور اسرائیل جنگی ناکامی کے بعد ایران میں اندرونی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، مسعود پزشکیان

مزید خبریں
تہران ۔30ستمبر (اے پی پی):ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی ذرائع سے ایران کو جھکانے میں ناکامی کے بعد اب ملک کے اندرونی اختلافات کو ہوا دینے اور تقسیم پیدا کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں۔بی بی سی نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بڑے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں کے میئرز سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام کو جنگ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں ناکامی کے بعد دشمنوں نے اپنی پوری توجہ اندرونی اختلافات پیدا کرنے اور انھیں بڑھانے پر مرکوز کر دی ہے۔انھوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کے بجائے تمام شہریوں کی شرکت اور تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔







