اینٹی کرپشن سرگودھا نے پٹواری کو سرکاری فیسیں خردبرد کرنے اور رشوت لینے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن کارروائی، پٹواری سرکاری فیسوں میں خردبرد کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 30 ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا نے پٹواری کو سرکاری فیسیں خردبرد کرنے اور رشوت لینے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرہ ٹالرینس پالیسی کے ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ندیم پٹواری حلقہ موضع احمد والا تحصیل کوٹمومن ضلع سرگودھانے انتقال کی سرکاری فیس1لاکھ 70ہزارخردبرد کی اور مدعی مقدمہ سے انتقال درج کروانے کے لیے10ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ جسکو دوران تفتیش اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔







