خام تیل کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان

سنگاپور ۔ 9 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور خام تیل کے نرخ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ امریکی رسد میں ایک مرتبہ پھر کمی اور نائیجیریا کی خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 32 …

سنگاپور ۔ 9 جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور خام تیل کے نرخ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ امریکی رسد میں ایک مرتبہ پھر کمی اور نائیجیریا کی خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 32 سینٹ کے اضافے سے 51.55 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے جوکہ جولائی 2015ءکے بعد ڈبلیو ٹی آئی کے نرخوں کی بلند ترین سطح ہے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 22 سینٹ یا 0.42 فیصد کے اضافے سے 52.73 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جوکہ اکتوبر 2015ءکے بعد اس کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

Leave a Reply