اقوام متحدہ کے سربراہ کا ہارن آف افریقہ کے ممالک پر کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور

اقوام متحدہ کے سربراہ کا ہارن آف افریقہ کے ممالک پر کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور

اقوام متحدہ ۔3اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ہارن آف افریقہ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نےجاری بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب خطے میں امن و استحکام کے لیے اتحاد، مذاکرات اور تعاون کی اشد ضرورت ہے، ہارن آف افریقہ کے ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز اور اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ اپیل ایسے وقت میں کی ہے جب ایتھوپیا کے شمالی ترین علاقے تیگرے میں جاری تنازع کے خطے پر ممکنہ اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔