وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفراللہ خان کا شام کی سرحد پر شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفراللہ خان کا شام کی سرحد پر شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ ترک حکومت اور صدر طیب اردگان کی خدمات کو سراہا، شامی سرحد پر گورنر سے بھی ملاقات اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان نے شام کی سرحد پر شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا …

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفراللہ خان کا شام کی سرحد پر شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ
ترک حکومت اور صدر طیب اردگان کی خدمات کو سراہا، شامی سرحد پر گورنر سے بھی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان نے شام کی سرحد پر شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور ترک حکومت اور صدر طیب اردگان کی خدمات کو سراہا۔ ظفر اللہ خان نے شامی سرحد پر گورنر سے بھی ملاقات کی۔ منگل کو انہوں نے مختلف میڈیا چےنلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ترکوں کے ساتھ پاکستان کا تاریخی رشتہ ہے۔2005کے زلزلے میں ترک حکومت نے پاکستان کی بہت مدد کی۔ آج مسلمانوں کو یک جان ہو کر رہنا اور کام کرناہو گا۔ظفراللہ خان نے کہا کہ ترک حکومت کا پناہ گزینوں کے لئے سکول بنانا بہت خوش آئند عمل ہے۔ ظفراللہ خان نے شامی سرحد کا دورہ خبیب فاونڈیشن پاکستان اور آئی ایچ ایچ کی دعوت پر کیا۔ انہوں نے عرفہ کے مقام پر پناہ گزینوں میں کمبل بھی تقسیم کئے۔ ظفراللہ خان خبیب فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے عارضی ٹپے کے مقام پر قائم کی گئی ”پاکستان بیکری“ کا بھی دورہ کیا۔جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روٹیاں پناہ گزینوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر کا شامی سر حد پر پناہ گزینوں سے ملاقات کے لئے پہلا دورہ ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان کے ہمراہ خبیب فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر ندیم احمدخان اور آئی ایچ ایچ کے وائس صدر حسین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply