یورپی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

لندن ۔ 9 جون(اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی کے اثرات ہیں۔ لندن سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.4 فیصد کی کمی سے 6274.27 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ فرینکفرٹ میں ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد کی کمی سے …

لندن ۔ 9 جون(اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں مندی کے اثرات ہیں۔ لندن سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.4 فیصد کی کمی سے 6274.27 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ فرینکفرٹ میں ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد کی کمی سے 10184.48 پوائنٹس اور پیرس میں اہم ترین سی اے سی 40 انڈیکس 0.3 فیصد کی کمی سے 4437.02 کی سطح پر آ گیا۔

Leave a Reply