حلقہ بندیوں کے حوالے سے دستور میں ترمیم جمہوریت کے استحکام کی ضرورت تھی، سینیٹر راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے دستور میں ترمیم جمہوریت کے استحکام کی ضرورت تھی، اپوزیشن جماعتوں اور آزاد ارکان کی حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، وزیراعظم کے ساتھ جن نکات پر اپوزیشن کا اتفاق ہوا ان پر پوری طرح عمل ہو گا۔ منگل کو ایوان بالا میں حلقہ …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے دستور میں ترمیم جمہوریت کے استحکام کی ضرورت تھی، اپوزیشن جماعتوں اور آزاد ارکان کی حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، وزیراعظم کے ساتھ جن نکات پر اپوزیشن کا اتفاق ہوا ان پر پوری طرح عمل ہو گا۔ منگل کو ایوان بالا میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور تمام جماعتوں کے پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بل کی منظوری میں تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ جن نکات پر ملاقات میں اپوزیشن ارکان کا اتفاق ہوا تھا ان پر عمل کیا جائے گا، بل کی منظوری حکومت یا اپوزیشن کی نہیں پوری قوم کی ضرورت تھی جو اکٹھے ہونے سے آج پوری ہو گئی ہے۔

Leave a Reply