صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی یورپی پارلیمنٹ کے ممبر واجد خان ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبر واجد خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری کی دہلیز پر بار بار دستک دے رہے ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے‘ عالمی اداروں اور ممالک کا فلسطین‘ کشمیر …

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبر واجد خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری کی دہلیز پر بار بار دستک دے رہے ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے‘ عالمی اداروں اور ممالک کا فلسطین‘ کشمیر اور مشرق وسطیٰ‘ افریقہ اور مغرب کے لئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر معیار الگ الگ ہے۔ منگل کو صدر آزاد کشمیر نے یورپین پارلیمنٹ کے رکن واجد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوجوانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جبکہ خواتین پر بھی بے انتہاءظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ ہم عالمی برادری کو بار بار دستک دے رہے ہیں کشمیر کے مسئلہ کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے۔ عالمی اداروں اور ممالک نے انسانی حقوق کے حوالے سے کشمیر کے لیے الگ ، فلسطین ، مشرق وسطیٰ ، افریقہ کے لیے الگ اور مغرب کے لیے الگ معیار قائم کیا ہوا ہے۔ امریکہ اور مغربی دنیا کا جھکاو بھارت کی جانب ہے اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف وزریاں جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف وزریوں میں دنیا میں سب سے اول نمبر پر ہے۔

Leave a Reply