ساڑھے چارسال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے، وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

ساڑھے چارسال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے، محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چارسال کے دور حکومت میں پاکستان کے …

ساڑھے چارسال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے، محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چارسال کے دور حکومت میں پاکستان کے تمام اہم شعبوںنے نمایاں ترقی کی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 2013 ءمیںجب ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان کے معاشی حالات بہت ابتر تھے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کی پوزیشن سے دوچار تھا لیکن محمدنوازشریف کی وژنری قیادت اور اعلیٰ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی معیشت مستحکم ہوی بلکہ تمام معاشی اشاروں میں تاریخی بہتری ریکارڈکی گئی ۔محمدنوازشریف نے پاکستان کونہ صرف معاشی اور توانائی کے بحران سے نکالا بلکہ ساتھ ساتھ ملک میںاس وقت جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام اداروں کو ایک ساتھ لے کر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے آج ہمارے ملک میں دہشت گردی میں تقریباً 80 فیصد تک کمی آ چکی ہے اور باقی ماندہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن رد لفساد تیزی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے توانائی کے بڑے منصوبے شروع کیے جو اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں شروع کیے۔

Leave a Reply