کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لئے پولیس سمیت تمام اداروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے، جسے برقرار رکھنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقا ت کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اے …
سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لئے پولیس سمیت تمام اداروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے لئے پولیس سمیت تمام اداروں نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے، جسے برقرار رکھنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقا ت کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی خواجہ نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے جوانوں اور افسروں کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ اپنا برتاو بہتر بنائے تاکہ عام آدمی اپنے کسی مسئلے کے حل کے لئے پولیس اسٹیشن آنے سے نہ گھبرائے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے صدر مملکت کو کراچی اور سندھ میں امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔








