وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ملک میں امن کےلئے پولیس کو عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا، پولیس کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ریسکیو ون فائیو میں سروس سنٹر کے افتتاح …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ملک میں امن کےلئے پولیس کو عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا، پولیس کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر جرائم کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ریسکیو ون فائیو میں سروس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن سروس سنٹر قلیل وقت میں تیار کرنے پر پولیس افسران کی کار کردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ وزارت داخلہ بھی چیلنج سمجھ کر قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات کا خواب کافی عرصہ سے دیکھا تھا اب اﷲ نے موقع فراہم کیا، پولیس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کےلئے پولیس کو عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا، پولیس کی وردی کو کمیونٹی کیلئے عزت اور تحفظ کی علامت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کا خاتمہ کریں گے اور اسلام آباد میں بھی سٹیزن لائیزان کمیٹی کو فعال بنایا جائے گا۔

Leave a Reply