اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و استحکام اور ترقی کا گہرا تعلق ہے، قوم کو مل کر ملک سے نفرت پر مبنی بیانیہ کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس فسیلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کے راستے پر …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پولیس فسیلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و استحکام اور ترقی کا گہرا تعلق ہے، قوم کو مل کر ملک سے نفرت پر مبنی بیانیہ کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس فسیلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں ہنگامی بنیادوں پر غربت کا خاتمہ کرکے ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہونا ہو گا، وہ چاہتے تھے کہ ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ امن سے رہیں، ہمیں ہم آہنگی کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چرچوں، امام بارگاہوں، مساجد اور مندروں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ احتجاجی دھرنوں اور نفرت انگیز بیانات سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں، میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ آئندہ 6 ماہ مزید انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنوں سے ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کر دیں کیونکہ آپ کی باری الیکشن کے بعد ہی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن ہیں اور ہم کیا کر رہے ہیں، احتجاجی دھرنوں سے ملکی معیشت کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔








