وفاقی وزیر دانیال عزیز کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہیں، کرپشن کے خلاف بات کرنے والوں کی اپنی یہ حالت ہے کہ سندھ میں صوبائی اسمبلی نے نیب کے دائرہ کار کو ہی ختم کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوئی متبادل قانون بھی متعارف نہیں کرایا گیا جبکہ خیبر …

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہیں، کرپشن کے خلاف بات کرنے والوں کی اپنی یہ حالت ہے کہ سندھ میں صوبائی اسمبلی نے نیب کے دائرہ کار کو ہی ختم کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوئی متبادل قانون بھی متعارف نہیں کرایا گیا جبکہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے۔منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 90 دنوں میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا‘ حکومت کے ابتدائی اڑھائی سالوں میں کوئی قانون بھی نہیں بن سکا جب اڑھائی سال بعد قانون بنا اور ایک ریٹائرڈ جنرل کو خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کا سربراہ بنایا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے جن لوگوں پر ہاتھ ڈالا وہ سارے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے چہیتے وزیر اور کاروباری لوگ تھے اس پر چیئرمین احتساب کمیشن سے ترمیم کے نام پر اختیارات واپس لئے گئے جس کے خلاف وہ مستفی ہوگئے۔ اس ادارے کو اب تالے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں محمد نواز شریف کا نام نہیں تھا۔ جب پہلی مرتبہ تین اپریل کو پانامہ پیپرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع ہوئیں تو اس میں نواز شریف کی تصویر شائع کی گئی تھی۔

Leave a Reply