ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے ہمراہ ”ترک کارنر“ کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے عوام میں باہمی قربت میں اضافہ کےلئے نیشنل لائبریری میں ”گوشہ ترکی“ قائم کر دیا گیا۔ منگل کو پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے ہمراہ ”ترک کارنر“ کا افتتاح کیا۔ نیشنل لائبریری میں یہ چوتھا گوشہ ہے جو آباد کیاگیا ہے۔ اس سے …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے عوام میں باہمی قربت میں اضافہ کےلئے نیشنل لائبریری میں ”گوشہ ترکی“ قائم کر دیا گیا۔ منگل کو پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے ہمراہ ”ترک کارنر“ کا افتتاح کیا۔ نیشنل لائبریری میں یہ چوتھا گوشہ ہے جو آباد کیاگیا ہے۔ اس سے قبل بیلاروس، امریکہ اور آذربائیجان نے بھی اپنے گوشے آباد کئے ہیں۔ بیلاروس کے وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل لائبریری میں ”بیلاروس کارنر“ کا افتتاح کیا تھا۔ ترک کارنر کی تزئین و آرائش بھی ترک حکومت نے کی ہے جبکہ ترکی کی جانب سے ایک ہزار کتب بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔ ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے نیشنل لائبریری میں ’ترک کارنر‘ کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی دو بھائی ہیں۔ دونوں کے عوام میں ایک دوسرے کے لئے بے حد محبت کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوشہ ترکی قائم ہونے سے پاکستانی عوام بالخصوص طالب علموں کو ترکی کی تاریخ، ادب، فن وثقافت اور دیگر موضوعات پر معیاری معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ صادق بابر گرگن نے کہاکہ گوشہ کا قیام دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن کی علم وادب کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن نے گوشہ ترکی کے قیام پر ترک حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی ایک طویل اور گہری تاریخ ہے۔

Leave a Reply