اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ہماری ثقافت کو دھندلانے کی کوشش کی لیکن گہری اور مضبوط جڑیں ہونے کے باعث ہماری ثقافت کا اصل چہرہ مٹایا نہ جا سکا، ملک کے فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کے قومی تشخص، ثقافت اور قومی ورثے کو زندہ رکھا، …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مصوری کی 9ویں قومی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ہماری ثقافت کو دھندلانے کی کوشش کی لیکن گہری اور مضبوط جڑیں ہونے کے باعث ہماری ثقافت کا اصل چہرہ مٹایا نہ جا سکا، ملک کے فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کے قومی تشخص، ثقافت اور قومی ورثے کو زندہ رکھا، ہم نے بحیثیت قوم ملک سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا کافی حد تک خاتمہ کر دیا ہے، ہمیں ملکر ملک سے عدم برداشت کو ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا،آرٹ کے ذریعے عدم برداشت اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں اس وقت آرٹ کے فروغ کی ضرورت ہے، ہماری نوجوان نسل آرٹ اور مصوری کی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے حکومت فلمی صنعت کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے، پاکستانی قوم اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے انتہا قربانیاں دیں، ہم نے اس جنگ میں اپنے بچوں کے لہو سے چراغ جلائے ہیں، فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ان قربانیوں کو اجاگر کیا، فنکار اور مصور ملک کے سفیر ہیں جنہوں نے گزشتہ 35 سال کے دوران مشکل وقت میں ملک کے مثبت تشخص، ثقافت اور قومی ورثہ کو اپنے رنگوں اور قلم کے ذریعے اجاگر کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں مصوری کی 9ویں قومی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








