اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سینٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف کے حالیہ دوروں کے خصوصی حوالہ سے پاکستان کیلئے بدلتی ہوئی قومی سلامتی کی صورتحال اور اس سلسلہ میں دیگر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف کے ہمراہ …
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سینٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف کے حالیہ دوروں کے خصوصی حوالہ سے پاکستان کیلئے بدلتی ہوئی قومی سلامتی کی صورتحال اور اس سلسلہ میں دیگر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ابتدائی کلمات میں چیف آف آرمی سٹاف کا سینیٹ میں آمد پر خیرمقدم کیا ، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے منسلک معاملات کے حوالہ سے کمیٹی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو حکومت کی پالیسیوں کی نگرانی اور اگر ضروری ہو تو انہیں بہتر بنانے کیلئے گائیڈ لائنز دینے کا اختیار حاصل ہے، آج کا یہ اجلاس اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جو کہ اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی بدلتے ہوئے علاقائی حقائق اور پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال کے مطابق ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکورٹی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ پریزنٹیشن کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے سینٹ کے ارکان کی طرف سے دریافت کئے گئے سوالات کے ذاتی طور پر جواب دیئے جو کہ قومی مفاد اور سلامتی کے تمام شعبوں کے متعلق تھے ، یہ سلسلہ تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔








