امریکہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات مسترد،ایسے الزامات دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی نفی کرتے ہیں ‘ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے امریکہ کی طرف سے لگائے گئے غیر مصدقہ الزامات کو مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے الزامات دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی نفی کرتے ہیں ‘پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں رہا ‘خطے سے القاعدہ …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے امریکہ کی طرف سے لگائے گئے غیر مصدقہ الزامات کو مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے الزامات دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی نفی کرتے ہیں ‘پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں رہا ‘خطے سے القاعدہ کے خاتمے میں پاکستان کے تعاون کو عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے ۔منگل کو امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2017پر اپنے ردعمل میںترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمسایہ ملکوں کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے ‘ہمارے پڑوسی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں ‘امن کے خود ساختہ دعویدارتوسیع پسندانہ گھناﺅ نے کھیل کے پیچھے کارفرماہیں ۔بعض ممالک خطے میں اجارہ داری کے لئے دوسروں کو غیر مستحکم کرنیکی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہمیشہ مقامی امن عمل کا خواہاں رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے ‘انسداد دہشت گردی آپریشنز کے باعث پاکستان آج زیادہ پرامن ‘محفوظ اور مستحکم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زمہ داری جوہری قوت ہے ‘اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ‘پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام انتہائی موثر اور محفوظ ہے ‘پاکستان کے جوہری پروگرام کے حفاظتی انتظامات کسی دوسرے جوہری ملک سے کم نہیں ہیں ۔

Leave a Reply