پاکستان جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا تیسرا دور،بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خطرات کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا تیسرا دور منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے یو این اور یورپی یونین کے خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم ن کی جبکہ جاپانی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے بارے میں بین الاقوامی تعاون کے انچارج سفیریاماموٹوایلجی نے کی ۔اجلاس میں دونوں جانب سے بین الاقوامی سطح …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا تیسرا دور منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے یو این اور یورپی یونین کے خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم ن کی جبکہ جاپانی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے بارے میں بین الاقوامی تعاون کے انچارج سفیریاماموٹوایلجی نے کی ۔اجلاس میں دونوں جانب سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خطرات کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ‘دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔پاکستان نے جاپانی وفد کو ملک میں سلامتی کی بہتر صورتحال اور اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کے حوالے سے بریفنگ ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد اور قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔دونوں جانب سے مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر حصوں میں داعش کی جانب سے ممکنہ خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔دونوں فریقین میں بات چیت واضح کردہ طریقہ کے مطابق ہوئی۔

Leave a Reply