پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں برانز میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم 20 ویں ایشین گیمز جاپان میں برانز میڈل حاصل کرکے پاکستان پہنچ گئی۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم 20 ویں ایشین گیمز جاپان میں برانز میڈل حاصل کرکے پاکستان پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہاکی شائقین کی بڑی تعداد نے قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شائقین نے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا ویلکم کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جو کئی سال بعد بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔ فیڈریشن حکام نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میڈل پاکستان ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔