چارسدہ پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب، سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر مقدم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے اویس خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرکے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر شہریوں سے چھینے گئے 3 موبائل فونز جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں