وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان نے عوام کے شناختی اور دفتری مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے مظفر گڑھ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔نادرا اعلامیہ کے مطابق یہ کھلی کچہریاں 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2026ء تک متعلقہ زونل دفاتر میں صبح 10:30 بجے سے دن 11:30 …
نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کے تحت مظفر گڑھ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری، شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان نے عوام کے شناختی اور دفتری مسائل کے فوری اور موثر حل کے لیے مظفر گڑھ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔نادرا اعلامیہ کے مطابق یہ کھلی کچہریاں 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2026ء تک متعلقہ زونل دفاتر میں صبح 10:30 بجے سے دن 11:30 بجے تک منعقد کی جائیں گی جہاں اعلیٰ حکام خود شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔
شیڈول کے تحت مظفر گڑھ میں 7 اکتوبر 2026ء بروز بدھ نادرا زونل آفس رحمان کمرشل سینٹر، جھنگ موڑ نزد ڈی جی خان روڈ پر کھلی کچہری لگائی جائے گی جبکہ ساہیوال میں 8 اکتوبر 2026ء بروز جمعرات نادرا زونل آفس کچا پکا نور شاہ روڈ، لالہ زار کالونی میں شہریوں کے مسائل سنے جائیں گے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں 9 اکتوبر 2026ء بروز جمعہ نادرا زونل آفس الفلاح کمرشل سینٹر نزد پل ڈاٹ، جام پور روڈ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔نادرا حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر تشریف لا کر شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن اور نادرا سے متعلق دیگر مسائل کے موقع پر ہی ازالے کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔








