چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک برتھ بوتھ 24/7 کا دورہ کیا اور طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا
سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک برتھ بوتھ 24/7 کا دورہ، کارکردگی تسلی بخش قرار دی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک برتھ بوتھ 24/7 کا دورہ کیا اور طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملہ موجود پایا گیا جبکہ ہیلتھ کلینک میں تمام ضروری آلات و لاجسٹکس دستیاب تھے۔ لیبر روم میں بھی تمام ضروری آلات و ادویات دستیاب تھیں جبکہ ای پی آئی روم میں آئی ایل آر کے درجہ حرارت کا چارٹ باقاعدگی سے مرتب کیا جا رہا تھا۔ میڈیسن فارمیسی میں تمام ضروری معمول کی ادویات دستیاب جبکہ بن کارڈز بھی برقرار رکھے گئے تھے۔ کلینک میں ٹیبلیٹس، تھرمل پرنٹرز بھی مقررہ اشاریوں کے مطابق دستیاب تھے جبکہ صفائی کی صورتحال تسلی بخش قرار دی گئی۔ اس دوران کلینک میں 351 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیا گیاجبکہ 4 ڈیلیوریز، 40 اے این سی اور فیملی پلاننگ کے 5 کیس آئے۔ انہوں نے مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، صفائی سمیت دیگر انتظامات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔








