عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 825 ملین ڈالر مالیت کے پیکج کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 825 ملین ڈالرمالیت کے پیکج کی منظوری دیدی ہے جس سے ملک میں بجلی کی تقسیم وترسیل کے قومی نظام کی بہتری اورمالیاتی انتظام وانصرام اورپرکیورمنٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ذریعے صحت اورتعلیم کے شعبے میں خدمات کو توسیع دی جائے گی۔425 ملین ڈالر لاگت کے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ ون (این ٹی ایم پی۔1)کے ذریعے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 825 ملین ڈالرمالیت کے پیکج کی منظوری دیدی ہے جس سے ملک میں بجلی کی تقسیم وترسیل کے قومی نظام کی بہتری اورمالیاتی انتظام وانصرام اورپرکیورمنٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ذریعے صحت اورتعلیم کے شعبے میں خدمات کو توسیع دی جائے گی۔425 ملین ڈالر لاگت کے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ ون (این ٹی ایم پی۔1)کے ذریعے 500کے وی اور220کے وی کے سٹیشنوں وذیلی سٹیشنوں کی توسیع وبہتری عمل میں لائی جائیںگی جس کے ذریعے نئے منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کو صارفین تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کیلئے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پتچا موتو نے بتایا کہ نئی پیداہونے والی بجلی کو صارفین تک پہنچانے کیلئے بجلی کابہترترسیلی وتقسیم کارنظام انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے صارفین کی طلب کی ضروریات کوپورا کیاجاسکے گا جبکہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی فراہمی میں باربارتعطل کو ختم کرنے میں بھی مددملے گی۔ نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ ون (این ٹی ایم پی۔1) سے لائن لاسسز میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکے گی، اس کے علاوہ منصوبہ کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کواستعمال میں لاتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کے بنیادی ڈھانچے اوراس کے مالیاتی اوراکاﺅنٹنگ کے نظاموں میں بہتری لائی جائیں گی۔

Leave a Reply