سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ قومی مہم کا آغاز کر دیا۔
سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ قومی مہم کا آغاز کیا

مزید خبریں
ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ قومی مہم کا آغاز کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق یہ اقدام خون عطیہ کرنے کی یہ مہم ایک متاثر کن قومی اور انسانی پیغام ہے جو سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جن پر سعودی معاشرہ قائم ہے۔ یہ اقدام اس بات کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو مریضوں، ایمرجنسی کی صورتوں، کینسر، خون کی بیماریوں اور تشویشناک طبی حالت میں مبتلا افراد کی جان بچانے کے لیے اہم ہے۔ اس مہم کا مقصد باقاعدگی سے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور سماجی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب میں خون عطیہ کرنے کی مہم کے دوران عطیہ کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی جو رضا کارانہ عطیات کے فروغ اور قومی بلڈ بینک کے ذخیرے کو مستحکم بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔








